ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / طیارہ حادثے کی شکار ٹیم کو سدامیری کانا خطاب سے نوازا گیا

طیارہ حادثے کی شکار ٹیم کو سدامیری کانا خطاب سے نوازا گیا

Tue, 06 Dec 2016 19:50:13  SO Admin   S.O. News Service

ایسن سیون، 6 /دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا)جنوبی امریکہ فٹ بال فیڈریشن کونمے بول کوپا سدامیری کانا خطاب برازیل کے کلب چیپ کونئس کو دینے پر اتفاق ہو گیا ہے جس کی ٹیم فائنل کھیلنے کے لیے جانے کے دوران طیارہ حادثے کا شکار ہو کر ختم ہو گئی تھی۔فیڈریشن نے بیان میں کہاکہ کونمے بول 2016کوپا سدامیری کانا چمپئن شپ کا خطاب چیپ کوئنس کو دینے کو راضی ہو گیا ہے جس میں 20لاکھ ڈالر کی انعامی رقم بھی شامل ہے۔موجودہ سیشن میں کلب کا مظاہرہ شاندار تھا لیکن اپنی تاریخ کے سب سے بڑے میچ کے لیے جاتے ہوئے ٹیم کے چارٹرڈ طیارے کا ایندھن ختم ہو گیا اور یہ شمال مغربی کولمبیا کے پہاڑوں پر حادیہ کا شکار ہو گیا۔اس واقعہ میں 71افراد ہلاک ہو گئے تھے۔چیپ کوئنس کی ٹیم کولمبیاکے کلب ایٹلے ٹکو نیسی یو نل کے خلاف میڈلن میں سٹی میں فائنل کا پہلا مرحلہ کھیلنے جا رہی تھی۔


Share: